29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ناقص تفتیش،سی سی پی او لاہور سمیت4افسروں سے جواب طلب
جنگ نیوز -
لاہور … لاہور کی مقامی عدالت نے چینی کمپنی کے کنٹری منیجر کے اغوا برائے تاوان میں ناقص تفتیش پر سی سی پی او لاہور سمیت چار پولیس افسروں سے جواب طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج بشریٰ زمان کی عدالت میں ڈاکٹر وقار علی خان کے اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم شہزاد اختر وغیرہ کی ضمانت قبل از گرفتاری پر پولیس نے تفتیش نامکمل پیش کی۔ جس پر عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا اور سی سی پی او لاہور، ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ، ایس ایچ او ڈیفنس اے اور تفتیشی افسر سے18اپریل کو جواب طلب کر لیا۔چینی کمپنی کے کنٹری منیجر ڈاکٹر وقار علی خان کو3لاکھ ڈالر تاوان کے لیے اغوا کر کے غازی آباد تھانے میں رکھا گیا تھا۔