تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پرنس ولیم او کیٹ میڈلٹن کی شادی کے موقع پریادگاری سکوں کا اجرا

جنگ نیوز -
لندن…برطانوی رائل منٹ کی کینیڈین شاخ کینیڈین رائل منٹ نے پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کے موقع پر20ڈالراور25پینس کے دو یادگاری سکے تیار کرلیے ہیں جورائل منٹ کی مخصوص دکانوں اور آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔رائل منٹ نے ان سکوں کو 29اپریل کو ہونے والی پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کی مناسبت سے تیار کیا ہے جن میں سے25پینس والے سکے پر ولیم اور کیٹ کی رنگین تصویر جبکہ 20ڈالر کے سکے پر کنندہ کی گئی تصویر پرنیلم پتھرکی شکل ورنگ والا کرسٹل لگایا گیاہے۔واضح رہے کہ20ڈالر کے یہ یادگاری سکے تقریباً105کینیڈین ڈالر میں دستیاب ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.