تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسکالرشپ پربیرون ملک جانیوالوں کوفنڈز ملتے رہیں گے،رضا ربانی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سینیٹررضاربانی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے معاملے پرتشویش کوبلاوجہ کاطوفان قراردیاہے اوریقین دہانی کرائی ہے کہ اسکالرشپ پربیرون ملک جانے والوں کوفنڈز ملتے رہیں گے۔کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ اوراٹھارہویں ترمیم عملدر آمد کمیشن کے سربراہ سینیٹرمیاں رضا ربانی نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کے معاملے پر جو نیا قانوں بنے گا اس میں ایچ ای سی کی مشاورت شامل ہوگی اور اس سلسلے میں انہوں نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین سمیت بارہ جامعات کے وائس چانسلرزسے بھی ملاقات کی ہے۔ایک سوال پرسینیٹر رضا ربانی نے بتایا کہ دس وزارتیں اور6وزارتوں کے کچھ افعال صوبوں کومنتقل کردیے ہیں اور20اپریل تک مزید تین وزارتیں صوبوں کومنتقل کردی جائیں گی اور30جون2011 تک اٹھارہویں ترمیم پرعملدرآمد مکمل ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.