29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حامد سعید کاظمی کی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ پیر 11 اپریل سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حامد سعید کاظمی کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔حامد سعید کاظمی حج کرپشن کیس میں ایف آئی اے کی حراست میں ہیں ۔