29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حج درخواستیں10کی بجائے15اپریل سے وصول کی جائیں گی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . حکومت نے کل سے شروع ہونے والی حج درخواستوں کی وصولی پانچ روز کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی10 اپریل سے شروع ہونا تھی ۔اس تاریخ میں بعض ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر توسیع کردی گئی ہے اور اب حج درخواستوں کی وصولی پندرہ اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔