تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلا دیش کو60 رنز سے ہرا دیا

جنگ نیوز -
ڈھاکا . . . . . آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو60 رنز سے شکست دے کر تین میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، کپتان مائیکل کلارک نے شاندار سنچری اسکور کی۔میرپور ڈھاکا میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے مقررہ50 اوورز میں7 وکٹ کے نقصان پر270 رنز بنائے، کپتان مائیکل کلارک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے101 رنز کی اننگز کھیلی، بنگلا دیش کی جانب سے سہروردی شووو سب سے کامیاب بالر رہے، انہوں نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں بنگلا دیشی بیٹسمینوں نے جارح مزاجی کی جگہ سست رفتاری کا مظاہرہ کیا اور مقررہ اوورز میں5وکٹ پر صرف210رنز بنائے۔ تمیم اقبال اور کپتان شکیب الحسن کی نصف سنچریاں بھی میزبان ٹیم کے کام نہ آئیں۔ اس فتح کے بعد آسٹریلیا کو تین میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.