29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی :لیاری میں موٹرسائیکل سوارکا دستی بم سے حملہ، چار افرادزخمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی کے علاقے لیاری میں ٹاون آفیس کے قریب موٹرسائیکل سواردستی بم پھینک کر فرارہوگئے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔۔زخمیوں کو فوری طورپر سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،دکانیں اورٹاؤن آفس بند ہوگیا۔واقعہ کے بعدپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھاکئے اور زخمیوں اور عینی شاہدین سے تفصیلات معلوم کیں۔