29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مارچ میں ڈھائی ارب ڈالر کی برآمدات ، ایک ماہ کا نیا ریکارڈ قائم
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . رواں برس مارچ میں پاکستان کی برآمدات ملکی تاریخ کی رکارڈ سطح پر پہنچ گئی جس کے دوران تقریباً ڈھائی ارب ڈالر کی پاکستانی اشیا غیر ملکی منڈیوں میں بھیجی گئیں ۔وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود نے جیونیوز کو بتایا کہ مارچ میں دو ارب49 کروڑ70 لاکھ ڈالر کی برآمدت ہوئیں اور رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ میں817 ارب ڈالر کی برآمدات ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ میں درآمدات43 ارب ڈالر رہیں جبکہ9 ماہ میں29 ارب ڈالر کی درآمدات ہوچکی ہیں ۔ سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت پہلے9 ماہ میں برآمدات میں اضافہ526 فیصد جبکہ درآمدات میں615 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ توقع ہے کہ رواں سال24 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔