29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لبنانی فوج کیلئے واشنگٹن کی حمایت یہودی ریاست کو کمزور کردیگی ، وکی لیکس
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . اسرائیل سے متعلق انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسرائیل نے امریکا سے شکایت کی تھی کہ لبنانی فوج کیلئے واشنگٹن کی حمایت یہودی ریاست کو کمزور کردیگی ۔ اسرائیل کے مقامی اخبار نے وکی لیکس کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ خفیہ سروسز موساد کے سربراہ ایموس گیلاد نے امریکی حکام سے ملاقات کے دوران لبنانی فوج کی حمایت کا معاملہ اٹھایا تھا ۔ ایموس گیلاد کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایسے ہی لبنانی فوج کی حمایت کرتا رہے گا تو اسرائیل کا وجود اور کمزور پڑسکتا ہے تاہم امریکیوں نے جواب میں کہا کہ لبنانی فوج کی حمایت کا مقصد اسے حزب اللہ سے دور کرنا ہے ۔ سیاسی و فوجی امور کیلئے امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری Andrew Shapiro نے ملاقات کے دوران زور دیا کہ امریکا کی جانب سے لبنانی فوج کی حمایت کو حزب اللہ کے کاؤنٹر ویٹ کے طور پر سمجھا جائے ۔ اس کے باوجود اسرائیلی حکام نے شکایت کی تھی کہ اسرائیل سے جنگ کی صورت میں لبنانی فوج حزب اللہ کا ہی دفاع کریگی ۔