تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کشمیر کی حمایت میں دستخطی مہم تاریخی اقدام ہے، شاہ غلام قادر

جنگ نیوز -
پیرس . . .رضا چوہدری. . . کشمیر کونسل ای یو کی طرف سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت میں ایک ملین دستحط مہم ایک تاریخی اقدام ہے، یہ بات آزادکشمیراسمبلی کے سابق ا سپیکر اور مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے مرکزی رہنما شاہ غلام قادرنے ای یو کشمیرکونسل کے چیئرمین سید علی رضا شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پران کا کہنا تھا کہ یورپ میں کشمیرکونسل ای یو کی جانب سے مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کے لیے جاری جدوجہد قابل تعریف اورلائق تحسین ہے۔ علی رضاسید نے شاہ غلام قادرکو کشمیرکونسل ای یو کی یورپ میں جدوجہد کے بارے میں بریفنگ دی ۔انھوں نے سابق اسپیکرکو بتایاکہ ایک سال قبل شروع کی گئی ایک ملین دستخطی مہم یورپ میں بڑے زورشور سے جاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.