29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
متحدہ سے متعلق ذوالفقار مرزا نے ٹھیک ہی کہا ہو گا،اعتزاز احسن
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے متعلق ذوالفقار مرزا کے بیان کی تصدیق کی ضرورت نہیں،انہوں نے درست ہی کہا ہو گا۔انہوں نے یہ بات لاہور کے ایک مقامی کلب میں ٹینس چیمپئن شپ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔اعتزاز احسن نے لاہور میں ایم کیو ایم کے جلسے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پرایم کیو ایم کا بھی برابر کا حق ہے تاہم پنجاب میں ایم کیو ایم کا مستقبل نظر نہیں آتا۔