تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: لشکر جھنگوی ، تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ4 ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے پاک کالونی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ایس آئی یو کے ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میں اسپیشلائز یونٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی گروپ سے وابستہ4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ایک دستی بم اور چار پستول برآمد کر لئے ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت آصف حسین عرف ہنزہ، مبارک عرف عمر، ابراہیم عرف سیف اللہ عرف حمزہ شامل ہیں۔ ملزمان نے نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنے والے شخص شوکت آفریدی کو تاوان کے لئے اغوا کیا تھا۔ ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا اعتراف کیا ہے کہ وہ5 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.