تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے قومی اسمبلیکے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ان کے اہل خانہ نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔بلوچستان کے 15خاندانوں نے اپنے لاپتہ ہونے والے پیاروں کی بازیابی کے لیے نیشنل پریس کلب اسلام آبادسے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزکے چیئرمین نصر اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں 8ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہوچکے ہیں جن میں سے 13 سو افراد کی فہرست حکومت کو فراہم کردی گئی ہے مگراب تک کے حکومتی اقدامات سے وہ مطمئن نہیں۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.