تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبرپختونخوا ٹینس ٹورنامنٹ پشاور کے ثنااللہ نے جیت لیا

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . خیبرپختونخوا کا پہلا ٹینس ٹورنامنٹ پشاور میں اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میں پشاور کے ثنااللہ نے افتخار کو باآسانی ہرا کر ٹائٹل جیت لیا ۔قیوم اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے جانے والے فائنل میں ثنا اللہ کا مقابلہ تھا افتخار سے، ثنا اللہ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف کھلاڑی کو چھ صفر اور چھ چار سے شکست دی، اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل وثقافت سید عاقل شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ صوبے میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں، انہیں کھیلنے کے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔ صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹس کے ذریعے بہت جلد صوبے میں انڈر13 کے ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کیے جا ئیں گے تاکہ کم عمر کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کے مواقع دئیے جا ئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.