تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:ایم کیو ایم نے فٹبال گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی تجویز منظور کرلی

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . ایم کیو ایم نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر اپنا جلسہ قذافی اسٹیڈیم کی سڑک سے فٹ بال اسٹیڈیم کے اندر منتقل کردیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے قذافی اسٹیڈیم کے سامنے جلسے کی صورت میں سیکیورٹی خدشات کا اظہارکیا تھا۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایم کیو ایم کو مینار پاکستان کی بجائے قذافی اسٹیڈیم کے سامنے والی روڈ پر جلسہ منعقد کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم جلسہ سے ایک روز قبل ضلعی انتظامیہ نے ایم کیو ایم کی قیادت کو تجویز دی کہ وہ جلسہ قذافی اسٹیڈیم کے سامنے والی سڑک سے فٹ بال اسٹیڈیم کے اندر منتقل کردیں، ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کے سامنے والی روڈ پر جلسہ کرنے سے سیکیورٹی خدشات کے ساتھ ٹریفک مسائل بھی درپیش ہیں جس پر ایم کیو ایم کی قیادت نے اپنا جلسہ فٹ بال اسٹیڈیم کے اندر منتقل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.