تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیراعظم گیلانی اور الطاف حسین کا مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق

جنگ نیوز -
لندن . . . . . وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی۔جس میں مفاہمت کی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ۔ملاقت میں لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن، وزیر داخلہ رحمان ملک جبکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور اورانیس احمد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے کچھ دیر الطاف حسین کے ساتھ تنہائی میں بھی گفتگو کی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی ۔ایم کیو ایم کے قائد نے وزیرا عظم کے لندن میں زیر علاج بیٹے کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.