29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک امریکامشترکہ انٹیلی جنس آپریشن جنوری اب تک بحال نہ ہوسکا
جنگ نیوز -
لندن ... برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا اورپاکستان کامشترکہ انٹیلی جنس آپریشن جنوری سے معطل ہے۔برطانوی خبرایجنسی نے سینئرپاکستانی انٹیلی جنس آفیسر کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوری میں امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں لاہورمیں دوشہریوں کے قتل اورمارچ میں ڈورن حملوں میں بڑے پیمانے پرہلاکتوں کے باعث پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی پیداہوگئی ۔ جس کے نتیجے میں آئی ایس آئی اورسی آئی اے کامشترکہ انٹیلی جنس آپریشن روک دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاحال یہ آپریشن معطل ہے۔دوسری جانب امریکی سی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی ایجنسیوں کے تعلقات گزشتہ سالوں میں انتہائی مضبوط ہوئے۔اورتمام معاملات کوحل کرلیا گیا ہے جوصحت مندانہ پارٹنرشپ کی علامت ہے۔