26 جون 2011
وقت اشاعت: 19:8
امریکی شہر نیویارک میں عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد
جنگ نیوز -
نیو یارک…امریکی ریاست نیویارک کے دارالحکومت نیویارک کے مےئر مائیک بلومبرگ نے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ نیویارک کے مئیر مائیک کے دستخط کے بعد حال ہی میں نافذ العمل ہونے والے اس قانون کے تحت نیویارک کے1ہزار700پارکس اورساحلوں کے14میل فاصلے تک سگریٹ وتمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے جبکہ عوامی شاپنگ مالز اور پلازہ کی راہداریوں میں بھی تمباکو نوشی ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔اس پابندی کا مقصد ناصرف سگریٹ کے دھوئیں سے عام لوگوں کو محفوظ رکھنا بلکہ نیویارک کو کوڑا کرکٹ سے بھی صاف کرنا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں صرف سگریٹ کے دھویں سے سالانہ50ہزار اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اسی لیے جہاں پہلے ریسٹورنٹس اور بارز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی وہیں اب اس پابندی کو عوامی مقامات تک وسیع کردیا گیا ہے۔