تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 19:8

میرا ،عامر خان سے موازنہ نہ کیا جائے، امیتابھ بچن

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے عامرخان کو اداکار کے ساتھ ساتھ بہترین پروڈیوسر تسلیم کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ان کا موازنہ عامر خان سے نہ کیا جائے۔عامر خان کی پروڈیوس کر دہ فلم دہلی بیلی اور امیتابھ کی فلم بڈھا ہو گا تیرا باپ ایک ہی دن یکم جولائی کو ریلیز کی جارہے، اور دونوں اسٹارز اپنی فلموں کی تشہیر کے لئے سر گرم نظر آرہے ہیں۔امیتابھ بچن اپنے بلاگ میں لکھتے ہیں کہ عامر خان کی فلم دہلی بیلی اورا ان کی فلم بڈھا ہو گا تیرا باپ کا آپس میں موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ عامر خان نے اس فلم پر 35کروڑ کا سر مایہ لگا یا ہے جبکہ ان کی فلم کابجٹ صرف 10کروڑ روپے ہے۔ امیتابھ بچن نے عامرخان اور ان کے پروڈکشن ہاؤس کو بھی اپنے اور اپنی پروڈکشن ہاؤس AB Corp سے کافی بڑا قرار دیتے ہو ئے عامر خان کی فلم سے مقابلے کے بجائے ہتھیار ہی ڈال دیئے ہیں۔ اب دیکھنایہ ہے کہ امیتابھ بچن کی انکساری یا عامر خان کی تشہیری چا لیں اور ان کا منفرد آئٹم نمبر ۔ان میں سے کون مداحوں کو متا ثر کر تے ہو ئے با زی جیتنے میں کامیاب ہو تا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.