تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 19:8

’بول‘ کی کامیاب نمائش،سینما گھروں میں ہاؤس فل کے بورڈ آویزاں

جنگ نیوز -
لاہور…جیو فلمز کی نئی پیشکش، فلم "بول"نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ فلم دیکھنے کے لیے لوگوں کا بہت زیادہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے اور ٹکٹوں کی سیل زیادہ ہونے پر سینما گھروں میں ہاوٴس فل کے بورڈ آویزاں دکھائی دے رہے ہیں۔ہدایتکار شعیب منصور کی فلم بول کی نمائش کے تیسرے روز شائقین کا رش پہلے سے بھی زیادہ دکھائی دیا ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔خواتین کے حقوق ،ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے اور اپنے حق کیلئے بولنے کے پیغامات کے ساتھ یہ فلم ہر طبقے میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے،جس کا اندازہ سینما گھروں میں لگی قطاروں سے لگایا جا سکتا ہے۔فلم بینوں کا کہنا ہے کہ فلم’ بول‘ سبق آموز کہانی،دل کو چھو لینے والی موسیقی ،بہترین اداکاری ،اثرانگیز مکالموں اور غیرمعمولی ہدایتکاری سے مزین ہے جو شائقین کو ایک بار پھر سینما گھروں میں واپس کھینچ لائی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.