26 جون 2011
وقت اشاعت: 19:19
طویل لوڈشیڈنگ کے باوجوداضافی بل بھیجنا کھلی زیادتی ہے،متحدہ
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجودصارفین کوبجلی کے اضافی بل بھیجنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہریوں کے ساتھ سراسرظلم وزیادتی قراردیاہے۔ایک بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے اورشہری نہ صرف شدید گرمی میں بلبلارہے ہیں بلکہ مشتعل ہوکرسڑکوں پراحتجاج جیسے اقدامات پرمجبورہیں لیکن کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ہٹ دھرمی ختم نہیں ہورہی ہے اور اس کی جانب سے شہریوں کواضافی بل بھیجے کا سلسلے جاری ہیں جوسراسرکراچی کے شہریوں کے ساتھ ظلم اورناانصافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ نے شہریوں کولوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاکررکھاہے جبکہ دوسری جانب شہریوں کوبجلی کے بھاری بل بھیجے جارہے ہیں جس سے شہریوں میں شدیدبے چینی اورغم وغصہ پایاجارہاہے اوران کے ماہانہ اخراجات میں شدیدمشکلات درپیش ہیں۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر سے مطالبہ کیاکہ کراچی لیکٹرک سپلائی کمپنی کی معتصب انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کولوڈشیڈنگ کے باوجوداضافی بل بھیجنے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورکے ای ایس سی انتظامیہ کوکراچی دشمن اور عوام دشمن اقدامات سے بازرکھاجائے۔دریں اثنائمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی اورغیرتنظیمی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پرایم کیوایم جیکب آبادزون سٹی یونٹB کے کارکن اخترمغیری ولددرمحمدمغیری کوتنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیمی نظم و ضبط پرسختی سے عمل کرتے ہوئے اخترمغیری سے کسی بھی قسم کاکوئی رابطہ نہ رکھیں۔