تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 20:2

آزاد کشمیر: حلقہ ایل اے 17میں ریٹرنگ آفیسر کے دفتر کو آگ لگادی

جنگ نیوز -
مظفر آباد…آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 17 پونچھ عباس پور میں نامعلوم افراد نے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر کو آگ لگادی پولیس کے مطابق پولنگ ختم ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر مظفر مغل کے دفتر میں ووٹوں کی گنتی جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے دفتر پر حملہ کردیا۔ ملزمان نے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور عمارت کو آگ لگادی، جس کے نتیجہ میں عمارت مکمل طور پر جل گئی اور دفتر کے باہر کھڑی تین گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی نفری کو طلب کرلیا گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.