26 جون 2011
وقت اشاعت: 20:2
ومبلڈن ٹینس :تیسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈڈکی کامیابیاں جاری
جنگ نیوز -
لندن…آل انگلینڈ کلب میں کھیلے جانیوالے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن میں جاری ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں ورلڈنمبرون رافیل نڈال نے لکسمبرگ کے جائلز ملر کو 7-6 ،7-6 اور6-0 سے شکست دیدی۔ سوئٹزر لینڈ کے روجر فیڈرر نے ارجنٹینا کے ڈیوڈ نیل بندین کو 6-2،6-2اور6-4 سے شکست دیکرپری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ویمن سنگلزمیں سابق ومبلڈن چمپئن ماریا شراپوا،چین کی شوائی پینگ اورڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی بھی چوتھے راوٴنڈ میں پہنچ گئیں۔