تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 20:2

انتخابی عمل پر شک کرنا بے معنی ہے،چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

جنگ نیوز -
مظفر آباد…چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر چیف جسٹس (ر) خواجہ سعید احمد نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں غلطیوں کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لیا ہے لہٰذا انتخابی عمل پر شک کرنا بے معنی ہے ،مظفرآباد میں الیکشن کنٹرول روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس (ر) خواجہ سعید احمد نے کہا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ انسانوں سے غلطیاں ہوتی ہیں اور وہ بھی ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں غلطیوں کی وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اپنا عملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹواری فہرستیں بنائیں گے تو ایسی ہی فہرستیں بنیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں غلطیوں کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں شرکت کی ہے لہٰذا انتخابی عمل پر شک کرنا بے معنی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.