27 جون 2011
وقت اشاعت: 4:4
آزاد کشمیر انتخابات: 33حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کااعلان
جنگ نیوز -
مظفرآباد ... آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 33حلقوں میں امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے ون بھمبر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار چودھری مسعود خالد دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 2 میرپور ٹو سے پیپلز پارٹی کے چودھری عبدالمجید کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے کیپٹن (ر) سرفراز دوسرے نمبر پر رہے،ایل اے 3میرپور تھری سے پیپلز پارٹی کے بیرسٹر سلطان محمود کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم کانفرنس کے چودھری محمد اشرف دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 4 میر پور 4 میں پیپلز پارٹی کے چوہدری ارشد نے کامیابی حاصل کی۔آزاد امیدوار عوینہ رخسار ہار گئیں۔ایل اے 5 بھمبھر ون سے پیپلز پارٹی کے چودھری پرویز اشرف انتخاب جیت گئے جبکہ مسلم کانفرنس کے محمد شفیق جرال دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 7 بھمبھر تھری کی نشست مسلم لیگ (ن) کے چودھری طارق فاروق نے جیت لی۔ پیپلز پارٹی کے چودھری انوار الحق ہار گئے ،ایل اے 8 کوٹلی ون پر مسلم کانفرنس کے ملک محمد نواز خان کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے ملک محمد یوسف دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 9 کوٹلی 2 کی نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال نے26728 ووٹ لے کر جیت لی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے فاروق سکندر 11244 ووٹ حاصل کئے۔ایل اے 10 کوٹلی 3 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ نصیر 28000 ووٹ لے کر کامیاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار محمد بشیر 26500 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 11 کوٹلی 3 کی نشست پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین کے حصے میں آئی جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ اقبال نشست حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ایل اے 12 کوٹلی 5 نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مطلوب انقلابی 23000 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ نثار 17281ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 13 باغ کی نشست مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد نے جیت لی،جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے میجر (ر) لطیف دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 14 باغ ٹو کی نشست پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزماں نے جیت لی، آزاد امیدوار راجا نسیم خان دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 18 پونچھ ٹو، سے پیپلز پارٹی کے غلام صادق خان کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے خان بہادر خان دوسرے نمبر پررہے۔ایل اے 19 پونچھ، سدھنوتی تھری کی نشست پیپلز پارٹی کے سردار یعقوب خان کے حصہ میں آئی۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار خالد ابراہیم خان دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 20 پونچھ، سدھنوتی چار کی نشست مسلم کانفرنس کے سردار سیاب خالد نے جیت لی، جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار محمود اقبال دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 22 پونچھ 6 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسین ربانی 14026 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم کانفرنس کے فارق طاہر 13800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 23 نیلم ون کی نشست پر پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 19732 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 13028 ووٹ کے ساتھ نشست حاصل نہ کرسکے۔ایل اے 24 مظفرآباد 2 پر پاکستان پیپلز پارٹی کیسردار جاوید ایوب 14408 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کی نورین عارف 11284 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ایل اے 25 مظفرآباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے بازل نقوی کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم کانفرنس کے مرتضیٰ گیلانی یہ نشست ہار گئے ۔ایل اے 26 مظفرآباد 3 کی نشست مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر کامیاب پیپلز پارٹی کے خواجہ محمد فاروق ناکام قرار پائے۔ایل اے 27 مظفرآباد 4 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 24549 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ محمد عبدالقیوم 16510 ووٹ لے کر ان سے پیچھے رہے۔ایل اے 28 مظفرآباد 5 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے اشفاق اظہر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 29 مظفرآبادچھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری عبدالرشید جیت گئے، مسلم کانفرنس کے دیوان علی چغتائی ہار گئے۔ایل اے 31جموں پر ملسم لیگ ن کے محمد اسماعیل 40324 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مقبول احمد 14480 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 32 جموں تھری پر مسلم لیگ (ن) کے چودھری اسحاق کامیاب ہوگئے، پیپلز پارٹی کے شوکت وزیر علی مقابلہ ہار گئے۔ایل اے33 جموں وادی 4 نارووال، سے آزاد امیدوار چودھری محمد حسین کامیاب ہوگئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں محمد رشید کو شکست دی۔ ایل اے 34 جموں 5 گجرات سے آزاد امیدوار محمد اکبر چودھری جیت گئے، مسلم لیگ (ن)کے جاوید اختر دوسرے نمبر پر رہیایل اے 35 جموں 6 سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے راجہ محمد صدیق کامیاب ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد امین چغتائی 7030 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 38 وادئی کشمیر 3 کی نشست مسلم لیگ ن کے شوکت علی نے جیت لی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ایس ایم شاہ اس نشست پر ناکام رہے۔حلقہ ایل اے 39 وادی کشمیر 4سے پیپلز پارٹی کے اظہر حسین گیلانی انتخاب جیت گئے، مسلم لیگ (ن) کے الحاج ظفر علی ہار گئے ۔ایل اے 40 وادی کشمیر 5کی نشست پیپلز پارٹی کے عبدالسلام بٹ کے حصہ میں آئی، مسلم لیگ ن کے بشیر احمد 1274 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔