26 جون 2011
وقت اشاعت: 20:7
ایم کیو ایم حکومتی رویئے پر عوام سے رابطہ کرے گی
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے موجودہ حکومت کے روئے کیخلاف عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئےسندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کا بیک وقت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر الیکشن میں ایم کیو ایم کو بائیکاٹ کرانے اور انتخابات کالعدم قرار دیئے جانے کیلئے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کیا جائیگا.
اس کے لیئے ملک بھر میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور عہدیداران عوام سے رائے طلب کریں گے اور تین روز تک عوامی رائے جاری رہے گی جس کی روشنی میں آئندہ کا عمل تین روز بعد طے کیا جائیگا جبکہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز آج سے شروع کیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور دوبارہ منعقد کرانے کیلئے صبح سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔