تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 4:4

مائیکل جیکسن کی جیکٹ 18 لاکھ ڈالر میں نیلام

جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... پاپ موسیقی کے سپراسٹار آنجہانی مائیکل جیکسن کی ایک جیکٹ اٹھارہ لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گئی۔مائیکل جیکسن کی مشہور وڈیو ”Thriller “میں پہنی گئی سیاہ اور سرخ رنگ کی، یہ مشہور جیکٹ اتوار کو لاس اینجلس کے نیلام گھر میں فروخت کردی گئی۔ جیکٹ کے لیے سب سے زیادہ بولی لگانے والے ٹیکساس کے تاجر کا کہنا ہے کہ وہ اس جیکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں بچوں کے اسپتالوں کے لیے عطیات جمع کریگا۔چمڑے کی اس جیکٹ پر مائیکل جیکسن کے دستخط بھی ثبت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.