تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 4:4

کراچی : گڈاپ سے اغوا برائے تاوان میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی : گڈاپ سے اغوا برائے تاوان میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے گڈاپ سے اغوا برائے تاوان میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے پر مقابلے کے بعد 5 ملزمان قربان بخشل، منطور رحمان، خادم حسن، رجب حسن اور اچھر خمیسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، ایک ٹرپل ٹو رائفل، تین ریپیٹر دو ڈبل بیرل، ایک سنگل بیرل اور درجنوں گولیاں برآمد کرلی جبکہ ملزمان کے تین ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں پولیس مطلوب تھے جبکہ فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.