27 جون 2011
وقت اشاعت: 4:15
سعودی عرب:القاعدہ کے 85 مشتبہ افراد کے مقدمے کی سماعت شروع
جنگ نیوز -
سعودی عرب:القاعدہ کے 85 مشتبہ افراد کے مقدمے کی سماعت شروع
جدہ…سعودی عرب میں القاعدہ کے 85 مشتبہ افراد کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی، سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں بم حملوں کے الزام میں 85 افرادکے خلاف مقدمے کی سماعت اسپیشل سیکیورٹی کورٹ میں شروع کر دی گئی ہے۔ان لوگوں پر القاعدہ سے تعلق ،عوامی عمارتوں اور رہائشی علاقوں پر حملوں ،اسمگلنگ اور ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 85 مشتبہ افراد کی گرفتار ی سے مشرقی صوبے میں دوائیر بیسز پر حملے کی سازش ناکام بنا نے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔