تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 4:15

آزاد کشمیرانتخابات :ملتوی حلقوں میں اضافی سیکیورٹی تعینات کرنیکا اعلان

جنگ نیوز -
سلام آباد…وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے حکومت نے تین دن کے اندر آزاد کشمیر انتخابات کے ملتوی حلقوں میں اضافی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی۔وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان کیمطابق الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقوں ایل اے 30 کراچی جموں ون اور ایل اے 36 کراچی کشمیر وادی ون پر تین دن کے اندر اضافی سیکیورٹی تعینات کی جائیگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو متعلقہ حلقوں میں اضافی نفری تعینات کرنیکی ہدایت کی ہے،ان حلقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابا ت ملتوی کر دیے تھے ،وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ گڑ بڑ کرنے والوں کو کس صورت قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ان کا کہنا ہے کہ عوام کوحق رائے دہی کا آزاد ماحول فراہم کیا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.