27 جون 2011
وقت اشاعت: 4:26
امیتابھ فلم ”بوڑھا ہوگا تیرا باپ“ کی تشہیر میں مصروف
جنگ نیوز -
امیتابھ فلم ”بوڑھا ہوگا تیرا باپ“ کی تشہیر میں مصروف
نئی دلی…بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نئی دلی میں اپنی فلم ”بوڑھا ہوگا تیرا باپ“ کی تشہیر میں مصروف ہیں،نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیتابھ بچن کا کہنا تھاکہ ”بوڑھا ہوگا تیرا باپ“ایک تفریحی فلم ہے،انھوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب فلموں میں بازاری الفاظ استعمال ہوتے تھے، بے ہودہ الفاظ کا استعمال فنکا ر کا استحقا ق ہوتا ہے،امیتا بچن نے کہاکہ وہ فلم یا پبلک لائف میں بے ہودہ الفاظ استعمال نہیں کرتے۔دادا بننے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں امیتابچن نے کہاکہ یہ ان کے خاندان کے لیے خوشی کا لمحہ ہے،انھوں نے کہاکہ وہ مبارکباد کے پیغام دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔