تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 4:26

آزاد کشمیر انتخابات : دھاندلی سے جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچے گا،منور حسن

جنگ نیوز -
آزاد کشمیر انتخابات : دھاندلی سے جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچے گا،منور حسن

لاور …امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں دھاندلی اورحکومتی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام اور عالمی برادری کو منفی پیغام ملاہے جس سے جدوجہد آزادی کشمیر کو نقصان پہنچے گا۔ منصورہ لاہور سے جاری ایک بیان میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں من پسند پولنگ افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور آخری وقت میں پولنگ اسٹیشنوں میں تبدیلیاں کی گئیں اورامیدواروں کو انتخابی سرگرمیوں سے روکنے کے لیے ہراساں کرکے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا۔انھوں نے انتخابات کے انعقاد پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے نام پر ڈراما رچایا گیا ہے۔سید منور حسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مجبور کر دیا ہے کہ عوامی جدوجہد کے ذریعے اس سے نجات حاصل کی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.