27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:46
امریکا میں معذور کتے کاآپریشن کرکے مصنوعی ٹانگیں لگا دی گئیں
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکہ میں ایک کتے کو آپریشن کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے حامل چا ر مصنوعی پاؤں لگا ئے گئے ہیں اور اس طرح اسے دنیا کے پہلے مصنوعی پاؤں والے کتے کا اعزازبھی حاصل ہو گیا ہے۔ یہ کتا چند ماہ کا تھا جب برف سے جمے جو ہڑ میں کئی دن تک پھنسے رہنے کے باعث اس کے چا روں پاؤں مکمل طور پر نا کارہ ہو گئے اور یہ اپاہج ہو کر ایک مشکل زندگی گزارنے پر مجبو ر ہو گیاتھا ۔ ایک امریکی سرجن نے کامیاب آپریشن کے ذریعے اس کتے کوٹخنے سے نیچے چاروں ٹانگوں میں مصنوعی پاؤں لگاکر دوبارہ سے چلنے پھرنے کے قابل بنادیا ہے ۔ یہ کتا جو کہ بچپن سے ہمیشہ کیلئے چلنے پھرنے سے محروم ہو گیا تھا اب جدید سائنس کی بدولت نا صرف چل سکتا ہے بلکہ اچھل کود ، کھیل اورسوئمنگ کرکے پہلی مرتبہ اپنی زندگی کو ایک پرلطف طریقے سے گزار نے کے قابل بھی ہو گیا ہے۔