تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:46

کرم ایجنسی،کمانڈرفضل سعید حقانی کی تحریک طالبان سے علیحدگی

جنگ نیوز -
پارہ چنار…کرم ایجنسی میں تحریک طالبان پاکستان کے مقامی کمانڈر فضل سعید حقانی نے اپنی تنظیم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران مقامی کمانڈرفضل حقانی نے تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اورنہتے عوام پر خودکش حملوں کے خلاف یہ قدم اٹھا یا ہے کمانڈر فضل حقانی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک طالبان اسلامی کے نام سے اپنی نئی تنظیم قائم کرلی ہے ذرائع کے مطابق فضل سعید حقانی تحریک طالبان کرم ایجنسی کا کمانڈرتھا اورمختلف علاقوں میں تربیتی مراکز قائم کررکھے تھے۔فضل سعید حقانی کے ساتھی ماضی میں لوگوں کو اغوا کرکے اپنے مراکز میں رکھا کرتے تھے اور تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا یا پھر قتل کردیاکرتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.