27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:57
بھٹو ریفرنس کیس:ملزم اور شریک ملزم کو برابر کی سزاملے گی،چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھٹو ریفرنس کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہقانون کہتا ہے کہ ملزم اور شریک ملزم کو برابر سزا ملے گی۔ تاریخ میں بہت سے افراد کو پارلیمنٹ نے بری قرار دیا ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا گیارہ رکنی بنچ بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کر رہا ہے ، بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعانت جرم میں کسی ملزم کو پھانسی نہیں دی جا سکتی ،پارلیمنٹ کے ساتھ عدلیہ کو بھی مضبوط بنانا چاہتے ہیں ، بھٹو کیس میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے اعتراف کیا کہ فیصلہ غلط تھا اسے کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے ،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ مقدمے میں رائے دینے کے لیے قانون بنا سکتی ہے، اس موقع پرچیف جسٹس اور بابر اعوان میں دلچسپ مکالمہ ہوا، بابر اعوانکا کہنا تھا کہ بھٹو کو سزا دینے والے ججز انتقام لینے والا مزاج رکھتے تھے اور وہ بھٹو سے ڈرتے تھے، سانپ اپنے ڈر سے ڈنگ مارتا ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سانپ بھی ڈرتا ہیجس پر بابر اعوان نے کہا کہ جی، سانپ ڈرتا ہے تبھی تو ڈنگ مارتا ہے۔