27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:52
اسلام آباد ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اے آر وائی - اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو سینیٹرز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
درخواست شہری مولوی اقبال حیدر نے دائر کی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینٹ میں منڈا ڈیم پر بحث کے دوران اے این پی کے سینیٹر زائد خان اور حاجی عدیل نے منڈا ڈیم نہ بننے کا قصور وار اسلام آباد ہائیکورٹ کو ٹہراتے ہوئے ججوں کے بارے میں نازیبا کلمات استعمال کئے تھے جس پروہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے اس لیے انھیں نا ا ہل قرار دیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے درخواست کی سما عت کی ۔