27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:52
ماریطانیہ: فورسز سے جھڑپ، القاعدہ کے 17 ارکان ہلاک
آج نیوز - ماریطانیہ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں القاعدہ کے سترہ ارکان ہلاک اور نو گرفتار کرلئے گئے۔ سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ ماریطانیہ کے سرحدی جنگلات میں چھپے ہوئے القاعدہ ارکان کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ اب تک ہونے والی مسلح جھڑپوں میں سترہ القاعدہ ارکان کی ہلاکت اور نو کی گرفتار ی کی تصدیق کی گئی ہے۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران سات سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ پانچ زخمی اہلکاورں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ماریطانیہ کے سیکورٹی حکام نے القاعدہ کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے۔