تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 9:42

ہانگ کانگ:درجنوں انڈوں کو فرش پرسیدھا کھڑا کرنے کا عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز -
ہانگ کانگ…ایک امریکی شخص نے اپنے منفرد کار نامے سے ثابت کر دیا ہے کہ انڈوں کو ناشتے میں کھانے کے علاوہ عالمی شہرت کے حصول کے لئے بھی استعما ل کیے جا سکتے ہیں۔33سالہ نو جوان Brian Spotts نے نہایت کم وقت میں99انڈوں کو شاپنگ مال کے فرش پر ایک قطا ر میں سیدھا کھڑاکر کے سب کو حیران کردیا ۔ بغیر کسی شے کے سہارے کے فرش پر ان بیضوی بناوٹ کے انڈوں کو کھڑا کر نا نہایت مشکل کا م تھا تاہم اس نو جوان نے اپنی مہارت اور عمدہ پریکٹس کا مظا ہرہ کر تے ہوئے 99انڈوں کو اپنے ہاتھ سے ان کا توازن بر قرا رکھ کر کھڑا کر ہی لیا۔اس کارنا مے کے بعد اس نو جوان کو لو گوں نے پیار سے Eggsکے نا م سے پکارنا شروع کر دیا ہے جس نے نہایت تیزی سے درجنوں انڈوں کو توازن سے کھڑا کر نے کے سلسلے میں گینز بک آف ورلڈریکارڈ میں بھی جگہ بنالی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.