تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 9:41

متحدہ نے ملتوی انتخابات پر پولنگ کرانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ نے تین نشستوں پر حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق رکن سلیم بٹ نے بیرسٹر فروغ نسیم کے ہمراہ درخواست دائر کی۔ پٹیشن میں صوبائی حکومت، سیکریٹری کشمیر امور، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا بہانہ بناکر انتخابات ملتوی کرائے گئے۔ بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا کہ ڈی آئی جی ہیڈکواٹر کی رپورٹ پر چیف الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کیئے۔ جبکہ وزیراعلیٰ خود اس بات کا اعتراف کرچکے تھے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے۔ بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا کہ درخواست میں ہونیوالے انتخابات پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.