27 جون 2011
وقت اشاعت: 9:25
ایف بی آر کا ٹیکس وصولی کیلئے تین ایمنسٹی اسکیموں کا اعلان
آج نیوز - ایف بی آر نے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لئے تین ایمنسٹی اسکیموں کا اعلان کر دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ایمنسٹی اسکیموں کے تحت تمام ٹیکس دہندگان تیس جون دو ہزار گیارہ تک اپنے ٹیکس واجبات بغیر جرمانے اور اضافی سرچارج کے جمع کراسکیں گے۔ ایف بی آر نوٹیفکیشنز کے مطابق درآمد کنندگان ، مینوفیکچررز اور تاجر و صنعت کار کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی اور دیگر ٹیکس دہندگان سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے واجبات کی ادائیگی تیس جون تک بغیر کسی جرمانے اور اضافی سرچارج کے کرسکیں گے۔