تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 9:10

اسرائیل کی غیر ملکی صحافیوں کو دس سال داخلہ بند کرنے کی دھمکی

آج نیوز - اسرائیل نے غیرملکی صحافیوں کودھمکی دی ہے کہ اگروہ غزہ فلوٹیلا کی رپورٹنگ کیلئے کشتیوں پرسوار ہوئے تودس سال کیلئے اسرائیل میں ان کا داخلہ بند کردیا جائے گا۔ اسرائیل غزہ کیلئے نئے امدادی قافلہ کی کوریج سے خوفزدہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے عالمی خبررساں ایجنسیوں کو ای میل کی گئی ہے، جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ صحافی غزہ کیلئے امدادی قافلہ میں شامل ہونے سے باز رہیں،ورنہ دس سال کیلئے اسرائیل میں ان کا داخلہ بند کردیا جائے گا اوردیگرپابندیاں بھی عائد کردی جائیں گی۔ اسرائیلی پریس آفس کے ڈائریکٹراورین ہلمان کا کہنا ہے کہ غزہ امدادی قافلہ کی کوریج اسرائیلی قانون کی بین الاقوامی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس انٹرنیشنل پریس ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ اسرائیلی پیغام آزادی صحافت کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا کررہا ہے۔ آئندہ چند روز میں یورپ کی بندرگاہوں سے غزہ کیلئے امدادی قافلہ روانہ ہونے کی توقع ہے،جسے روکنے کیلئے اسرائیلی نیوی نے تیاری کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.