تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 9:42

آزادکشمیر انتخابات ،پیپلز پارٹی کی19نشستوں کے ساتھ برتری

جنگ نیوز -
مظفرآباد…آزاد کشمیر کے انتخابات میں چھتیس نشستوں کے نتائج آگئے ہیں ، جس میں پیپلز پارٹی نے سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت بنانے کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔ آزاد کشمیرمیں انتخابات کے لیے اکتالیس نشستیں ہیں ، لیکن چار پر انتخابات ملتوی ہوگئے ، جن نشستوں پر انتخابات ہوئے ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 19 ، مسلم لیگ نو ن 9 ، مسلم کانفرنس تین اور آزاد امیدوار دو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو پچیس نشستیں درکار ہیں ، پیپلز پارٹی نے اپنی انیس نشستوں کے بعد تین نشستوں والی مسلم کانفرنس اور ایک آزاد امیدوار کی حمایت کی کوششیں شروع کردی ہیں ، اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کے حکومت قائم کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.