تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 9:42

سپر ایٹ ٹی 20کپ میںآ ج دو میچز کھیلے جائیں گے

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل بینک سپرایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، حیدرآباد ہاکس کامقابلہ سیالکوٹ اسٹالیئنز سے اور اسلام آباد لیپرڈز کا سامنا لاہور لائنز سے ہو گا ، جیو سوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پہلا میچ شام پانچ بجے حیدر آباد ہاکس اور سیالکوٹ اسٹالیئنز کے درمیان ہو گا۔ چار ٹیموں پر مشتمل گروپ اے میں حیدرآباد دوسرے اور سیالکوٹ چوتھے نمبر پر ہے ،اسی گروپ کا دوسرا میچ رات نو بجے دفاعی چیمپین لاہور لائنز اور اسلام آباد لیپرڈز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ گذشتہ روز کھیلے گئے میچز میں راولپنڈی ریمز نے فیصل آباد وولفز کو چار وکٹ سے اور ملتان ٹائیگرز نے کراچی ڈولفنز کو 14رنز سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.