تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 10:50

انتخابات کے التواء پر ایم کیو ایم ناراض ہو گئی،قائم علی شاہ

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعلی سندھ سید قائم شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے کراچی میں ملتوی ہونے والے انتخابات جلدہی ہوجائیں گے ہم اپنے ناراض حلیفوں سے رابطے میں ہیں کراچی میں پیپلز پرائمری ہیلتھ کئیر کی جانب سے تقسیم ایمبیولینس کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں ایم کیو ایم کی ناراضگی بات چیت سے دور ہوجائے اور اس مقصد کے لئے ایم کیو ایم کے اعتراض بھی دور کردیں گے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ہمارا رابطہ ہے ، اور ان ہی کے توسط سے ہم ایم کیو ایم کے ساتھ رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور اس بات پہ سب لوگ اطمینان رکھیں ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری دعوت پرڈی سی او نہیں آتے پی پی ایچ آئی والوں نے بلایا تو چلے آئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کو ایف آئی اے سے ہٹانے کا کہا تھا دنیا سے ہٹانے کے لئے نہیں کہا تھا انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے وسیم احمد کو کو کہیں اور لگانے سے منع نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.