27 جون 2011
وقت اشاعت: 10:50
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ہانگ کانگ میں سالانہ 5 روزہ اجلاس
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ 5 روزہ اجلاس ہانگ کانگ میں شروع ہوگیا ، پہلے روز اہم معاملات پر بحث نہیں ہوئی۔ ہانگ کانگ میں آئی سی سی کاسالانہ اجلاس 30جون تک جاری رہے گا۔ جس میں کئی معاملات پر اہم فیصلے متوقع ہیں لیکن پہلے روز معمولی نوعیت کے معاملات پر بات چیت ہوئی جس میں رینکنگ سسٹم اور پلیئنگ کنڈیشن شامل تھی، آج اجلاس کا ایجنڈا فیو چر ٹور پروگرام اور یو ڈی آر ایس ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیرمین پی سی بی اعجاز بٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کررہے ہیں۔