27 جون 2011
وقت اشاعت: 11:2
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیراعظم سے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کے نام خط میں مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کی رفتار تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کے تحت شیخ زید اسپتال لاہور، ماحولیات، محنت و افرادی قوت، خوراک، زراعت، متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی منتقلی کی رفتار پر پنجاب کو شدید تحفظات ہیں۔ صوبائی حکومت کو یقین ہے کہ یہ معاملات اٹھائیس جون کو مجوزہ وفاقی کابینہ کیاجلاس کے ایجنڈے پر نہیں۔ ان متنازع معاملات کو پہلے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلاکر طے کیا جائے۔ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر کو بتایا کہ ق لیگ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کے بعد ان معاملات کو طول دینا چاہتی ہے کیونکہ اس کی بعض وزارتیں ختم ہوسکتی ہے۔