تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 11:2

پاکستان اور بھارت واہگہ پر نیا تجارتی روٹ کھولنے پر متفق

جنگ نیوز -
لاہور…پاک بھارت حکام واہگہ بارڈر پرنئے مشترکہ تجارتی روٹ کھولنے پر متفق ہو گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ تجارت نئے مشترکہ تجارتی روٹ پر ہی ہو گی۔یہ فیصلہ واہگہ بارڈر پر پاک بھارت مذاکرات میں کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت جائنٹ سیکرٹری داخلہ شبیر احمد جبکہ بھارتی وفد کی قیادت جائنٹ سیکرٹری داخلہ کے کے میتھر کر رہے تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ واہگہ بارڈر پر نئے تجارتی روٹ کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ ہے۔ کیونکہ موجودہ روٹ پر روزانہ کی پریڈ یا وفود کی آمدورفت کے باعث تجارتی سرگرمیاں روکنا پڑتی ہیں۔نئے تجارتی روٹ بننے کے بعد موجودہ واہگہ بارڈر کو پریڈ اورمسافروں کی آمد و رفت کیلئے مخصوص کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.