تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 12:22

ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونیکا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد...ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ چار روزکے دوران شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب، راول پنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویڑنز میں کہیں کہیں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بالائی خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور اور مالاکنڈ میں بھی تیز ہواوں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.