27 جون 2011
وقت اشاعت: 12:33
ملتان :قذافی چوکی میں دھماکے کے دو زخمیوں کو حالت تاحال تشویشناک
جنگ نیوز -
ملتان...ملتان کی چوکی قزافی میں دھماکہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والوں میں سے دو افرد کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی چوکی محرر خادم حسین اور راہگیر محمد خالد کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔پولیس نے مبینہ طور پر حملہ آور کا ساتھ سمجھا جانے والا زخمی محمد خالد کو ابتدائی تحقیقات میں کلیئر قرار دیتے ہوئے اسے راہگیر قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب چوکی قزافی کے اندر سے شواہد اکھٹا کرنے کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے اور چوکی سے ملحقہ راستے کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک وہ کوئی بڑا بریک تھرو کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔