27 جون 2011
وقت اشاعت: 12:33
ملتان: کراچی آنیولی بہاالدین ایکسپریس دوسرے ٹریک پر چڑھ گئی
جنگ نیوز -
ملتان...ملتان سے کراچی آنے والی بہاء الدین ذکریا ایکسپریس کا انجن کالا پل کے قریب کانٹے کی خرابی کے باعث دوسرے ٹریک پر چڑھ گیا، ٹرین حادثے سے بچ گئی ،مرمت کے بعد کراچی کینٹ کے لئے روانہ ہوگئی۔بہاء الدین ذکریا ایکسپریس ملتان سے کراچی پہنچی تو کالا پل کے قریب کانٹے کی خرابی کی وجہ سے انجن دوسرے ٹریک پر چڑھ گیا جو سامنے سے آنے والی کسی ٹرین سے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔بعد میں ریلوے کے تکنیکی عملے نے ٹریک میں خرابی دور کرکے ذکریا ایکسپریس کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے لئے روانہ کردیا۔ریلوے حکام نے سے اس سلسلے میں کوئی بات کرنے سے گریز کیا۔